امریکہ نے پیر کی شب افغانستان سے فوجی انخلا مکمل کر لیا ہے جس کے ساتھ ہی امریکہ کی طویل ترین جنگ کا بھی اختتام ہو گیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میک کینزی نے کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فوج کے آخری دستے کی روانگی کا اعلان کیا۔ امریکی انخلا کے بعد طالبان نے ہوائی فائرنگ کر کے جشن منایا اور طالبان کی بدری فورس کے جنگجوؤں نے کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
افغانستان سے امریکہ کا انخلا اور طالبان کا جشن

9
طالبان کی بدری فورس کے جنگجو کابل ایئرپورٹ کے مرکزی دروازے پر سیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھال رہے ہیں۔

10
کابل ایئرپورٹ پر پیر کی شب کے وہ مناظر جب امریکہ کے آخری طیارے نے اڑان بھری۔