رسائی کے لنکس

روسی امدادی قافلے کو داخلے کی اجازت نہیں دیں گے: یوکرین


یوکرین کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے امداد کو قبول نہیں کیا جائے گا، کیونکہ روس نے اس امداد کے لیے ریڈ کراس سے رابطہ نہیں کیا

یوکرین کا کہنا ہے کہ وہ روس کی جانب سے امدادی سامان کے 280 ٹرکوں کے قافلے کو یوکرین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

روس کی جانب سے اس امدادی قافلے میں شامل ٹرکوں پر خوراک، پانی اور دیگر سامان لدا ہے۔ روس کی جانب سے ٹرکوں کا یہ قافلہ منگل کے روز مشرقی یوکرین کے لیے روانہ کیا گیا، جہاں پر یوکرین کی فوج اور روس نواز باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

یوکرین کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے اس امداد کو قبول نہیں کیا جائے گا، کیونکہ روس نے اس امداد کے لیے ریڈ کراس سے رابطہ نہیں کیا۔

یوکرین کی جانب سے اِس شبے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے کہ اِن ٹرکوں میں فوجی دستے بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب، روسی ٹیلی ویژن نے منگل کے روز اپنی نشریات میں یہ واضح کیا ہے کہ روس کی جانب سے امداد کا یہ قافلہ ریڈ کراس کے تعاون کے ساتھ بھیجا جا رہا ہے۔

ریڈ کراس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی طرف سے امدادی قافلے بھیجے جانے سے پہلے ’تفصیلات کو حتمی شکل دینے اور واضح کرنے‘ کی ضرورت ہے۔

XS
SM
MD
LG