رسائی کے لنکس

روس کا یوکرین پر حملہ، شہریوں کی نقل مکانی

روس کی افواج نے جمعرات کو یوکرین پر حملہ کرتے ہوئے دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں کو نشانہ بنایا ہے۔ ​کیف، خرکیف اور اڈیسہ میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ​حملے کے بعد کیف میں بس اور میٹرو اسٹیشنز پر عوام کا رش ہے، لوگ خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ بیشتر لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یوکرین نے مسافر طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں جب کہ یورپین ایوی ایشن ریگولیٹرز نے بھی خبردار کیا ہے کہ روس اور بیلاروس کے سرحدی علاقوں میں فوجی طیاروں کی پروزاوں کی وجہ سے فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔​ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا ہے اور شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔


XS
SM
MD
LG