رسائی کے لنکس

یوکرین میں ڈیم تباہ، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلا

یوکرین میں روس کے زیرِ قبضہ علاقے خیرسن میں ڈیم تباہ ہونے کے بعد قریبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی داخل ہو چکا ہے۔ رہائشی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں اور پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے سبب شہریوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ امدادی ادارے متاترین کی نقل مکانی میں مصروف ہیں۔ منگل کو خیرسن میں واقع 'نوا کوکوا' ڈیم دھماکے سے تباہ ہو گیا تھا۔ روس اور یوکرین کی افواج نے ایک دوسرے پر ڈیم تباہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ دریائے نیپرو پر 1954 میں تعمیر ہونے والے اس ڈیم کی اونچائی 30 میٹر جب کہ لمبائی تین کلومیٹر ہے۔


XS
SM
MD
LG