ویتنام میں طوفان یاگی کے باعث 14 افراد ہلاک اور 176 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ویتنام کے سرکاری میڈیا کے مطابق طوفان یاگی سے ملک کا شمالی حصہ متاثر ہوا ہے۔ طوفان کا زور کم ہونے کے باوجود شدید بارش کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق یہ گزشتہ ایک دہائی میں خطے کو متاثر کرنے والا شدید ترین طوفان ہے۔ طوفان یاگی سے ویت نام میں 30 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ ہزاروں ایکڑ زرعی زمین متاثر ہے اور سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ طوفان سے چین اور فلپائن بھی متاثر ہوئے ہیں۔