امریکہ کی ریاستوں ٹیکساس اور اوہائیو میں فائرنگ کے دو واقعات میں 29 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جائزہ لیا جا رہا ہے کہ اس حملے کے پیچھے کیا مقاصد کارفرما تھے۔
امریکہ میں فائرنگ اور ہلاکتیں

1
ٹیکساس کے شہر الپاسو کے سپر اسٹور 'وال مارٹ' میں فائرنگ کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے اِدھر اُدھر چھپتے رہے۔

2
فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور سپر اسٹور میں خریداری کے لیے آنے والے لوگوں کو ریسکیو کیا۔

3
فائرنگ کا واقعہ ہفتے کی دوپہر ریاست ٹیکساس کے شہر الپاسو کے سپر اسٹور 'وال مارٹ' میں اس وقت پیش آیا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

4
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچی اور لوگوں کو سپر اسٹور سے نکالنا شروع کیا۔