شام میں کردوں کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائی جاری ہے۔ شام میں تشدد کی صورت حال پر نظر رکھنے والی برطانوی تنظیم 'سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس' کے مطابق ترک فوج کی شام میں کردوں کے خلاف کارروائی کے دوران اب تک 29 جنگجو اور 10 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
شام میں کردوں کے خلاف ترک فوج کی کارروائیاں

1
شام میں کردوں کے خلاف نو اکتوبر سے شروع ہونے والی ترکی کی فضائی کارروائی کے بعد زمینی کارروائی بھی کی جاری ہے جس میں اسے شامی باغیوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

2
سیرین آبزرویٹری کے مطابق ترک فورسز اور اس کے اتحادیوں نے 11 دیہاتوں پر قبضہ کرلیا ہے جب کہ کردوں کے زیر کنٹرول علاقے 'تل ابیاد' میں شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

3
ترک میڈیا کے مطابق شام کے مغربی علاقے 'راس العین' میں بھی چھڑپیں ہو رہی ہیں جو کردوں کا دوسرا بڑا ٹھکانہ ہے۔

4
شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ ترکی اور اس کے اتحادیوں کی کردوں سے شام میں 120 کلو میٹر کے علاقے میں لڑائی ہو رہی ہے۔