امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچ نومبر کے صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد بدھ کو پہلی بار واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کیا۔ وائٹ ہاؤس آمد پر صدر جو بائیڈن نے ان کا استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً دو گھنٹے تک ملاقات جاری رہی۔ ٹرمپ نے ایوانِ نمائندگان میں ری پبلکن ارکان سے بھی ملاقات کی اور پارٹی ارکان کے ایک اجتماع سے خطاب بھی کیا۔ نومنتخب صدر 20 جنوری 2025 کو اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔
الیکشن میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی بار واشنگٹن ڈی سی آمد

5
نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوانِ نمائندگان میں ری پبلکنز ارکان سے ملاقات کی۔

6
کیپٹل ہل میں موجود ری پبلکنز ارکان نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مصافحہ کر رہے ہیں۔

7
حیات ریجنسی ہوٹل میں صدر ٹرمپ ری پبلکنز ارکان کی ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں۔

8