امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے دورۂ بھارت کے موقع پیر کو احمد آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ بعد ازاں وہ آگرہ بھی گئے اور مغلیہ دور میں تعمیر کی گئی محبت کی نشانی 'تاج محل' کو بھی دیکھا۔
بھارتی سر زمین پر صدر ٹرمپ کی مصروفیات

5
صدر ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ نے تاج محل کا دورہ کرنے والے مہمانوں کی کتاب میں بھی اپنے تاثرات تحریر کیے۔

6
احمد آباد کے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں صدر ٹرمپ کے اعزاز میں خصوصی تقریب 'نمستے ٹرمپ ' سجائی گئی جس میں بھارتی دعوؤں کے مطابق ایک لاکھ افراد نے شرکت کی اور صدر ٹرمپ کا خطاب سنا۔ انہوں نے عوام کے پرجوش استقبال پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

7
’نمستے ٹرمپ' تقریب میں صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر جیریڈ کشنر بھی شریک تھے۔

8
سردار پٹیل اسٹیڈیم میں 'نمستے ٹرمپ' تقریب کے دوران بھارتی عوام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں نعرے لگائے اور ہاتھ ہلا کر اُن کا استقبال کیا۔