امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی صدارتی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے تحت جو بائیڈن کے صدر منتخب ہونے کی خبروں کے بعد مختلف ریاستوں میں سڑکوں پر نکل آئے۔ صدر ٹرمپ اور اُن کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر فراڈ ہوا ہے، لہذٰا ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہونی چاہیے۔