کرونا وائرس سے صحت یابی کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم دوبارہ شروع کر دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے پیر کو ریاست فلوریڈا میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ جب کہ وہ رواں ہفتے ریاست پینسلوینیا، آئیوا اور وسکانسن بھی جائیں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں واپسی

5
صدر ٹرمپ پنڈال میں پہنچنے پر اپنے حامیوں کی جانب فیس ماسک اُچھال رہے ہیں۔

6
انتخابی ریلی میں ریاست فلوریڈا کے گورنر سمیت دیگر اعلٰی حکام نے بھی شرکت کی اور صدر کا خطاب سنا۔

7
صدر ٹرمپ نے ریلی سے خطاب میں ایک بار پھر اپنے سیاسی حریف جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

8
ریلی میں شریک افراد نے صدر ٹرمپ کی حمایت میں بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے ہیں۔