رسائی کے لنکس

کیپٹل ہل کی عمارت میں نیشنل گارڈز کا بسیرا

امریکہ میں کانگریس کی عمارت پر صدر ٹرمپ کے حامیوں کی چڑھائی کے بعد عمارت کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ بدھ کو ایوانِ نمائندگان میں مواخذے کی کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں نیشنل گارڈز تعینات تھے۔ عمارت کے اندر بھی نیشنل گارڈز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس دوران درجنوں فاضل اہلکار عمارت کی راہداریوں اور کمروں میں زمین پر لیٹ کر آرام کرتے دکھائی دیے۔ جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں پندرہ ہزار اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر کو کیپٹل ہل کی عمارت کے آس پاس تعینات کیا جائے گا۔ یہ اہلکار 20 جنوری کو نئے امریکی صدر کی حلف برداری تک دارالحکومت میں موجود رہیں گے۔

دیکھیے کیپٹل ہل سے کچھ تصویری جھلکیاں۔


XS
SM
MD
LG