وسطی ایشیائی ممالک میں سردی کی شدت کے سبب آبی پرندے ہر سال خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ بھارت کا رخ کرتے ہیں۔ ہجرت کرنے والے پرندوں کی ایک بڑی تعداد ریاست ہماچل پردیش میں تالابوں کے کنارے پہنچتی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال 37 اقسام کے ہزاروں پرندے ہجرت کر کے یہاں آئے تھے۔