ایمیزون دنیا کا سب سے وسیع و عریض جنگل ہونے کے ساتھ زمین کو 20 فی صد آکسیجن کی فراہمی کا ذریعہ بھی ہے۔ اس جنگل میں درختوں میں آگ لگنے کے متعدد واقعات ہوتے رہتے ہیں اور ان دنوں ایمیزون ایک مرتبہ پھر آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔
ایمیزون کا جنگل پھر آگ کی لپیٹ میں

6
تاریخی حوالوں کے مطابق ایمیزون کا جنگل ساڑھے 5 کروڑ سال پرانا ہے۔

7
برازیل کا علاقے ہومیٹا جو ایمیزون کے گھنے جنگلات سے گھرا ہوا ہے لیکن اس وقت آگ کی لپیٹ میں ہے۔ اس مقام پر موجود درخت اس قدر گھنے ہوتے ہیں کہ سورج کی کرنیں زمین تک نہیں پہنچنے دیتے۔

8
برازیل میں ایمیزون کے جنگلات پر مشتمل ایک اور علاقہ جو ریاست رونڈونیا میں واقع ہے۔ آگ نے اس علاقے کو بھی پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

9
آگ کے ساتھ گہرے دھویں نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔