رسائی کے لنکس

مسجد اقصیٰ میں جھڑپیں

اسرائیلی فورسز نے بدھ کو مسجدِ اقصیٰ میں کارروائی کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اسرائیلی پولیس کا دعویٰ ہے کہ کئی قانون شکن نوجوانوں اور نقاب پوش مشتعل افراد آتشی مادے، ڈنڈے اور پتھر کے ساتھ موجود تھے اور انہوں نے خود کو مسجد میں بند کرلیا تھا۔ جنہیں باہر نکالنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا گیا۔ فلسطینی اتھارٹی کی قیادت نے اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے نمازیوں پر اسرائیل کا حملہ قرار دیا ہے۔ فلسطینی ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ ربڑ کی گولیاں اور تشدد سے 12 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ مسجد اقصیٰ میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد غزہ سے اسرائیل کی جانب راکٹ فائر کیے گئے ہیں جس کے جواب میں اسرائیل فضائی کارروائی کی ہے۔


XS
SM
MD
LG