بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی جواہر لعل یونیورسٹی میں اتوار کو کچھ نامعلوم نقاب پوشوں نے حملہ کیا اور تقریباً 30 طلبہ کو زخمی کر دیا۔ واقعے کے بعد سے یونیورسٹی کیمپس میں کشیدگی کی فضا برقرار ہے۔ ایک طرف طلبہ حملے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، وہیں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں کشیدگی برقرار

9
جے این یو کے طلبہ اور بعض فیکلٹی ممبران نے الزام عائد کیا ہے کہ طلبہ پر تشدد کے واقعے میں بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طلبہ یونین اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پرشاد ملوث ہے۔ دوسری جانب بی جے پی کی طلبہ تنظیم نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔

10
طلبہ پر تشدد کے واقعے کے بعد حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے دہلی پولیس اور حکمراں جماعت پر بھی سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

11
واقعے کے بعد سے جواہر لعل یونیورسٹی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ اس دوران یونیورسٹی کیمپس میں احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔