ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ہو رہا ہے اور ابتدائی میچ امریکہ اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلے جانے والے اس ورلڈ کپ سے قبل آٹھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہو چکے ہیں جس میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز دو دو مرتبہ ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھیے کب کس ٹیم نے ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: کب کون فاتح رہا؟

1
سال 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ کی ٹیم تھی۔ فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ (فائل فوٹو)

2
آسٹریلیا کی ٹیم نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ (فائل فوٹو)

3
ویسٹ انڈیز نے 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی دوسری مرتبہ اٹھائی اور فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی۔ (فائل فوٹو)

4
سری لنکا 2014 کے ورلڈ کپ کا فاتح تھا۔ ایونٹ کے فائنل میں بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ (فائل فوٹو)