افریقی ملک مصر کی طرح سوڈان میں بھی قدیم اہرام موجود ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے سیاح بڑی تعداد میں سوڈان آرہے ہیں۔ کشیدگی، تنازعات اور سخت پابندیوں کے باعث سیاح سوڈان میں تاریخی شہر 'میرو' نہیں آتے تھے لیکن اب 2500 سال پرانے مقبروں کی کشش نے انہیں اس افریقی ملک آنے پر مجبور کر دیا ہے۔
سوڈان کے قدیم اہرام سیاحوں کی توجہ کا مرکز

1
سوڈان میں موجود اہراموں کی تعداد مصر سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

2
ان اہراموں میں سے کئی ہزاروں سال پرانے ہیں۔ سوڈان کے پڑوسی ملک مصر میں بھی ایسے ہی کئی اہرام موجود ہیں۔

3
خیال کیا جاتا ہے کہ اہراموں کی تعمیر کے لیے لاکھوں مزدوروں سے کام لیا گیا تھا۔ تاہم ایسے ٹھوس شواہد موجود نہیں جن کے نتیجے میں یقین سے کہا جا سکے کہ مزدوروں کی بہت بڑی تعداد کو اس کام پر مامور کیا گیا تھا۔

4
سیکڑوں سال پرانے اہرام اب بھی کسی حد تک اپنی اصل حالت میں موجود ہیں۔