پاکستان کے مختلف شہروں میں جمعے کو طلبہ نے تعلیمی اداروں میں یونین کی بحالی اور سماجی اصلاحات کے حق میں جلوس نکالے۔ طلبہ یکجہتی مارچ کے عنوان سے ہونے والے اس احتجاج میں مزدور اور دیگر طبقات کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
طلبہ کا 'یکجہتی مارچ': ملک بھر میں جلوس اور ریلیاں

1
لاہور میں طلبہ یکجہتی مارچ میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی رہنما غنویٰ بھٹو نعرے لگا رہی ہیں۔

2
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے طلبہ نے جمعے کو 'یکجہتی مارچ' کیا۔

3
طلبہ یونین کی بحالی کے لیے بائیں بازو کے حامی طلبہ سڑکوں پر آئے اور انقلاب کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے طلبہ یونین بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

4
طلبہ نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں نسلی تعصب کا رویہ ختم کرتے ہوئے طلبہ کو ڈرانا دھمکانا بند کیا جائے۔