بھارت کی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔ نئی دہلی، کولکتہ، حیدر آباد اور دیگر شہروں میں مرد و خواتین نے مظاہرے کیے۔ اس دوران بڑی تعداد میں خواتین نے برقع اور حجاب پہنا ہوا تھا۔ خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وہ اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک حکومت طلبہ کی توہین کرنا بند نہیں کردیتی۔ خیال رہے کہ کرناٹک میں کالج جانے والی طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کا معاملہ اب مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ ریاست میں مذہبی فسادات کے خدشے کے پیشِ نظر تمام کالجز کو پہلے ہی تین روز کے لیے بند کردیا ہے۔
بھارت میں حجاب تنازع پر مختلف شہروں میں احتجاج

5
پولیس نے کشیدہ صورت حال پر قابو پانے کے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور کم از کم 18 طلبہ کو حراست میں لیا ہے۔

6
ریاست کرناٹک میں مذہبی فسادات کے خدشے کے پیشِ نظر تمام کالجز کو تین روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

7
منگل کو کرناٹک کے شہر مندیا کے پری یونیورسٹی کالج میں کیسرانی رنگ کے رومال گلے میں لپیٹے چند ہندو نوجوانوں نے ایک باحجاب طالبہ مسکان کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔

8
نوجوانوں نے طالبہ کے سامنے کھڑےہو کر 'جے شری رام' کے نعرے لگائے اور طالبہ نے ان نعروں کا جواب 'اللہ اکبر' کے نعرے سے دیا۔