چین میں منگل کو جہاں کمیونسٹ انقلاب کی 70 ویں سالگرہ منائی گئی وہیں ہانگ کانگ کی سڑکیں سارا دن میدانِ جنگ کا سماں پیش کرتی رہیں۔ چین کے قومی دن کے موقع پر ہزاروں مظاہرین شاہراہوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے توڑ پھوڑ بھی کی اور مختلف چیزوں کو آگ لگا دی۔
ہانگ کانگ کی گلیاں میدانِ جنگ بن گئیں

5
حکومت مخالف مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس نے سڑکوں پر ناکہ بندی بھی کی۔ لیکن کچھ مشتعل مظاہرین نے پولیس کی نصب کردہ رکاوٹوں کو آگ لگا دی۔ جس سےجلاؤ گھیراؤ کے واقعات اور پرتشدد مظاہروں میں مزید اضافہ ہو گیا۔

6
مظاہرین کی جانب سے مختلف نجی عمارتوں، دفاتر اور دکانوں پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ زیرِ نظر تصویر میں ایک ٹریول ایجنسی کی ملازم خاتون نقصان کا جائزہ لے رہی ہیں۔

7
چین کے ضلع شاتن میں ہونے والا حکومت مخالف مظاہرہ، جس کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

8
پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا ایک اور منظر۔