رسائی کے لنکس

بوسٹن: شمال مشرقی علاقہ طوفانی ہواؤں اور برسات کی زد میں


ٹیکسی کو دھکا لگایا جا رہا ہے
ٹیکسی کو دھکا لگایا جا رہا ہے

امریکہ کا شمال مشرقی علاقہ دوسرے ہفتے کے دوران تیسری مرتبہ سرد طوفانی ہواؤں اور برسات کی لپیٹ میں رہا، جس کے باعث مشرقی میساچیوسٹس میں 260000 گھروں اور کاروباری اداروں کو بجلی معطل رہی۔

محکمہٴ موسمیات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ منگل کے روز نیو پورٹ، بوسٹن اور میساچیوسٹس کے دیگر حصے یخ بستہ ہواؤں کی زد میں رہے۔ ساتھ ہی مئین اور نیو ہیمپشائر میں مزید برفانی طوفان کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

نیو انگلینڈ کا باقی علاقہ موسم سرما کی برف باری اور تیز ہواؤں کی زد میں رہا، جب کہ حکام نےانتباہ جاری کیا ہے کہ نیو یارک کا زیادہ تر علاقہ اور نیو جرنی کے کچھ حصے، ویسٹ ورجینیا اور نارتھ کیرولینا میں سردی بڑھے گی۔

طوفان کی یہ صورت حال شمال مشرقی علاقے میں اس ماہ تیسری بار پیدا ہوئی ہے، جو منگل کو شروع ہوئی، جس دوران سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھی جب کہ فضائی سفر رُک گیا تھا۔

ایئرلائن ٹریکنگ سروس، ’فلائیٹ اویئر‘ کے مطابق، ایئرلائنز نے منگل کے روز امریکہ کے دوسرے شہروں سے آنے جانے والی 1900 پروازیں منسوخ کردیں؛ جن میں سے زیادہ تر بوسٹن کے ’لوگن انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ سے تعلق رکھتی تھیں۔ ادھر نیو یارک کے ’لی گاردیا ایئرپورٹ‘ پر 180 پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔

’ایمٹریک‘ نے شمال مشرق کی جانب آنے جانے والی ریل گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی تھی، خاص طور پر بوسٹن کے نیو یارک کے درمیان۔

XS
SM
MD
LG