بالی وڈ سپر اسٹارز رشی کپور اور عرفان خان اب ہم میں نہیں لیکن پرستاروں کے دلوں میں ان کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ دونوں فن کاروں کی زندگی اور موت میں بہت سی قدریں مشترک ہیں جنہیں آپ اتفاق بھی کہہ سکتے ہیں اور مماثلت بھی۔ وہ کیا ہیں؟ دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔
رشی کپور اور عرفان خان: کچھ اتفاق، کچھ مماثلت

1
رشی کپور اور عرفان خان نے فلم 'ڈی ڈے' میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ دونوں فن کار کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور صرف ایک دن کے فرق سے دونوں ہی اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

2
عرفان خان بدھ 29 اپریل اور رشی کپور جمعرات 30 اپریل کو دنیا سے گزر گئے۔ یہ بھی اتفاق ہے کہ دونوں اداکاروں نے ایک ہی شہر یعنی ممبئی میں ہی آخری سانسیں لیں۔

3
عرفان خان کو ممبئی کے علاقے وارسوا کے ایک قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے جب کہ رشی کپور کی آخری رسومات جمعرات کو ادا کی جائیں گی۔

4
عرفان خان کی والدہ کا بھی چند روز قبل انتقال ہو گیا تھا۔ لاک ڈاؤن کے سبب وہ اپنی والدہ کے جنازے میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔ عرفان خان کے جنازے میں بھی زیادہ لوگوں نے شرکت نہیں کی جب کہ رشی کپور کی آخری رسومات میں بھی بہت کم لوگوں کو شرکت کی اجازت ہو گی۔