پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے روحیل ورنڈ نے پاکستان میں پہلی مرتبہ سلم سولر نائٹ اسکول کی بنیاد رکھی ہے جہاں مزدوری کرنے والے بچے چٹائیاں بچھا کر سولر لائٹس کی روشنی میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
تصاویر: غریب بچوں کے لیے قائم سولر اسکول

1
فیصل آباد کے مضافات میں شام ہوتے ہی ایک نوجوان روحیل ورنڈ دن بھر محنت مزدوری کرنے والے بچوں کو تعلیم دینے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔

2
اس اسکول کی بنیاد 2016 میں رکھی گئی تھی اور اب یہاں 65 بچے زیرِ تعلیم ہیں۔

3
اسکول کے اخراجات کا بیشتر حصہ خود روحیل اور اُن کے بعض دوست مل کر برداشت کرتے ہیں۔

4
اسکول میں مزدوری کرنے والے بچے چٹائیوں پر بیٹھ کر سولر لائٹ کی روشنی میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔