پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار کو سورج گرہن ہوا جس کا ملک بھر کے بیشتر شہروں اور علاقوں میں مشاہدہ کیا گیا۔ گرہن کو 'رنگ آف فائر' کا نام دیا گیا تھا کیوں کہ گہن کے دوران چاند نے سورج کو اس حد تک ڈھانپ لیا تھا کہ ایک موقع پر چاند دائرے کی شکل میں نظر آیا جسے عمومی طور پر انگوٹھی دکھائی دیتی ہے۔
دنیا بھر میں 'رنگ آف فائر' کے نظارے

1
کراچی یونیورسٹی سمیت ملک کے مختلف جامعات اور فلکیاتی مراکز میں سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ طلبہ کی بڑی تعداد نے مختلف عینکوں اور آلات کی مدد سے یہ نظارہ دیکھا۔

2
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گہن کے آغاز پر بادلوں کی اوٹ سے جھانکتا سورج ایک منفرد منظر پیش کررہا تھا۔ پاکستان میں سورج گرہن کا آغاز صبح نو بجے کے قریب ہوا تھا۔

3
صبح کے ٹھیک 11 بجے تمام بادل چھٹ گئے اور سورج خربوزے کی پھانک کی طرح نظر آیا۔ گیارہ بجے کے بعد سے ہی کراچی میں جزوی اندھیرا چھا گیا اور دن کا منظر شام کے وقت میں تبدیل ہوگیا۔

4
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں بھی سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا۔ جس کا واضح انداز میں مشاہدہ کیا گیا۔