دنیا بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ لیکن یہ مہلک وبا اسی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگوں کا ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنا اور سماجی رابطوں میں دوری اختیار کرنا بہت اہم ہے۔ لہٰذا دنیا بھر میں لوگ ایک دوسرے سے ملنے میں احتیاط برت رہے ہیں اور عوامی مقامات پر لوگوں سے فاصلہ قائم کر رہے ہیں۔
فاصلہ برقرار رکھیں، ورنہ کرونا ہو جائے گا

1
بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک سپر اسٹور کے باہر لوگ قطار میں کھڑے ہیں۔ فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے سفید چاک سے دائرے بنائے گئے ہیں۔

2
برطانیہ میں دو خواتین ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھ کر محو گفتگو ہیں۔

3
بھارتی ریاست ہریانہ میں لوگ چاک سے بنے دائروں میں کھڑے ہو کر اپنی باری آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

4
بھارت میں کرونا وائرس کے 500 سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو چکی ہے۔ حکومت نے احتیاطی اقدامات کے تحت لوگوں کو فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایات کی ہیں۔