دنیا بھر میں موجود سکھ مت کے ماننے والوں نے منگل کو بابا گورو نانک دیو جی کی 550 ویں سالگرہ منائی۔ پاکستان میں گورو نانک کے جنم استھان ننکانہ صاحب میں جنم دن کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکت کے لیے بھارت سے سیکڑوں سکھ یاتری پاکستان آئے ہیں۔
ننکانہ صاحب میں گورو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات

1
گرو نانک کے ماننے والے ہر سال 12 نومبر کو ان کا جنم دن مناتے ہیں۔ گرونانک کا جنم دن اس سال جہاں ان کی 550ویں سالگرہ کی وجہ سے خصوصیت رکھتا ہے وہیں ایک اور خاص بات کرتار پور راہداری کا افتتاح ہے۔

2
پاکستان میں سکھ مت کے پیروکاروں کے کئی مذہبی مقامات موجود ہیں جنہیں وہ مقدس مقامات کا درجہ دیتے ہیں۔ بابا گرونانک کا جنم استھان (پیدائش گاہ) اور ان کی سمادھی (آخری آرام گاہ)، دونوں مقامات پاکستان میں ہی موجود ہیں۔

3
دنیا بھر میں مقیم سکھ مت کے لاکھوں پیروکار اپنے گرونانک دیو جی کا جنم دن جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ بالخصوص برصغیر میں زیادہ جوش پایا جاتا ہے کیوں کہ سکھوں کے کئی مرکزی اور مقدس مقامات پاکستان اور بھارت کے بعض علاقوں میں موجود ہیں۔

4
گرونانک کے جنم دن کے موقع پر سکھ اپنے گوردواروں میں جمع ہوتے ہیں جہاں وہ اپنی عبادات اور مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔