کرتار پور راہداری منصوبے کے افتتاح کے موقع پر سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد بذریعہ نو تعمیر سڑک بھارت سے پاکستان پہنچ رہی ہے۔ سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر پاکستان نے کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کا باقاعدہ افتتاح وزیرِ اعظم عمران خان آج کریں گے۔
کرتارپور راہداری کا افتتاح: سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

9
بابا گرو نانک کے مزار کے اندرونی احاطے میں سکھ مذہب کی کئی مقدس اشیا رکھی گئی ہیں جن کی وہ زیارت کرتے ہیں۔

10
کرتار پور راہداری کے افتتاح کے بعد روزانہ ہزاروں سکھ یاتری ویزا کے بغیر بھارت سے پاکستان کی حدود میں داخل ہو کر بابا گرو نانک کے مزار پر حاضری دے سکیں گے۔