ایران، عراق، پاکستان اور بھارت سمیت مختلف ممالک میں یومِ عاشور کے موقع پر جلوس اور نوحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ساتویں صدی عیسوی میں عراق میں کربلا کے مقام پر پیغمبرِ اسلام کے نواسے امام حسین نے حاکمِ وقت کی فوج کے مقابلے میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ جان دی تھی۔ یہ دن مسلمانوں کے لیے بہت مقدس سمجھا جاتا ہے۔ شیعہ مسلمان یومِ عاشور کو یومِ سوگ کے طور پر مناتے ہیں اور مختلف طریقوں سے اپنے غم کا اظہار کرتے ہیں۔
مختلف ممالک میں یومِ عاشور کے جلوس

5
ایران کے شہر تہران میں یومِ عاشور کے ذکر کے بعد ماتم کا اہتمام

6
ترکیہ کے شہر استنبول میں ایک جلوس میں خواتین بھی شریک ہیں۔

7
یمن کے شہر صنعا میں یومِ عاشور کے جلوس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔

8
ایران میں بھی یومِ عاشور کے موقع پر بڑی تعداد میں ماتمی جلوس نکالے جاتے ہیں۔