گزشتہ تین روز سے جاری ساتواں ’کراچی لٹریچر فیسٹیول ‘ اتوار کی رات اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ تین روز تک جاری رہنے والے اس میلے میں مختلف ادبی و ثقافتی موضوعات پر درجنوں مباحثوں، مذاکروں اور نشستوں کے علاوہ نئی کتابوں کی رونمائی، مشاعرے اور مصنفین کے ساتھ ملاقاتوں کے پروگرام بھی ہوئے۔ پیش ہیں اس رنگا رنگ فیسٹیول کی کچھ تصویری جھلکیاں:
کراچی لٹریچر فیسٹیول کی تصویری جھلکیاں

1
جس سیشن میں بھی ان شخصیات نے شرکت کی وہاں حاضرین کی بڑی تعداد انہیں سننے کے لیے موجود تھی۔

2
فیسٹیول کا ایک اور سیشن جسے خوب پذیرائی ملی اس کا عنوان تھا ”سرکاری اردو ۔۔ عوامی اردو۔" سیشن میں عارفہ سیدہ زہرہ، ناصر عباس نیر، مسعود اشعر اور فاطمہ حسن شامل تھیں۔

3
اداکارہ اور ٹی وی میزبان ثانیہ سعید جنہوں نے پاکستانی سنیما کے احیاء کے موضوع پر ہونے والے سیشن میں اپنے خیالات کا اظہار کیا

4
فیسٹیول میں شریک بھارتی سیاست دان سلمان خورشید جو بھارت کے تیسرے صدر ڈاکٹر ذاکر حسین کے پوتے اور بھارت کے سابق وزیر خارجہ اور سابق وزیر برائے انصاف ہیں۔