پاکستان کے شہر کراچی میں جاری چھٹے سالانہ ادبی میلے کے دوسرے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے میلے کا رخ کیا۔ میلے میں مختلف کتابوں کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں جہاں شہریوں کی بڑی تعداد کتابیں خریدنے میں مصروف نظر آئی۔ ادبی میلے کے دوسرے روز بھی مختلف موضوعات پر مذاکرے ہوئے جن میں ماہرین اور ادیبوں نے اظہارِ خیال کیا۔ تین روزہ لٹریچر فیسٹیول اتوار تک جاری رہے گا۔
کراچی لٹریچر فیسٹول کا دوسرا روز

1
کراچی ادبی میلے کے دوسرے روز بھارتی مصنفہ نین تارہ سہگل ایک موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے

2
ادبی میلے کے دوسرے روز پاکستان کی سیاست کے بدلتے ہوئے چہروں کے بارے میں ایک سیشن کا منظر

3
میلے میں کتابوں کے اسٹالوں پر رش رہا

4
ادبی میلے میں مختلف عنوانات پر رکھی گئی کتابوں میں شہریوں نے دلچسپی لی