کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کا ملبہ اٹھانے کا کام دوسرے روز بھی جاری ہے۔ حادثے میں 97 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
کراچی طیارہ حادثہ: جناح گارڈن میں تباہی کے مناظر

13
متاثرہ علاقہ بدستور بند رکھا گیا ہے تاکہ یہاں سے ملبے کو ہٹایا جا سکے۔

14
جس علاقے میں جہاز کا ملبہ گرا تھا اس علاقے میں بجلی اور گیس کی فراہمی بند کر دی گئی تھی۔

15
ملبہ اٹھانے کےلیے بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔

16
سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے طیارے کے حادثے کے بعد متاثرہ مقام پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا تھا۔