سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائیگی جاری ہے۔ جمعرات کو حج کا رکن اعظم ادا کیا گیا۔ کرونا وائرس کے سبب اس بار صرف ان افراد کو حج کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو سعودی عرب میں مقیم ہیں۔
احتیاطی تدابیر کے ساتھ مناسک حج کی ادائیگی

9
منیٰ میں جس مقام پر شیطان کو کنکر مارے جاتے ہیں وہاں بھی عازمین کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے نشانات لگائے گئے ہیں۔ حج آٹھ ذی الحج سے 12 ذی الحج تک ادا کیا جاتا ہے۔

10
گزشتہ برس حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے لگ بھگ 25 لاکھ افراد مکہ پہنچے تھے لیکن رواں برس حج کے لیے صرف اُن افراد کو منتخب کیا گیا ہے جو مستقل طور پر سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ ان عازمین کی عمریں 20 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔