سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو اسلام آباد پہنچ تھے جہاں وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے چند اراکین کے ہمراہ راولپنڈی کے نور خان ائیر بیس پر سعودی ولی عہد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید بھی موجود تھے۔ اس دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان 20 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ صدر مملکت عارف علوی نے سعودی شہزادے کو پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازا۔
سعودی ولی عہد: لڑاکا طیاروں کے حصار سے اعلیٰ ترین اعزاز تک

9
عمران خان سعودی شہزادے محمد بن سلمان کو دیے گئے عشائیہ کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔

10
وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے کے بعد دونوں ملکوں کے وزرا اور اعلیٰ اہلکاروں نے متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے۔

11
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان درخت لگا رہے ہیں۔

12
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ 20 ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کے ان سمجھوتوں سے دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچے گا۔