روس کے مشرق بعید کے ساحل پر واقع اس جگہ کو 'وہیل قیدخانہ' کہا جاتا ہے۔ کچھ روسی کمپنیوں نے ان آبی حیات کو مچھلی گھروں میں فروخت کرنے کے لیے مہینوں کی کوشش کے بعد کھلے سمندر سے پکڑا تھا۔ لیکن ان کی فروخت میں تاخیر اور برفیلے پانیوں میں ایک مخصوص جگہ پر رکھے جانے کے باعث ان مچھلیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ روسی حکام اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ کیا ان کمپنیوں کا یہ اقدام قانونی تھا یا نہیں، لیکن اس دوران ان مچھلیوں کو آزاد کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
تصاویر: برفیلے پانی میں پھنسی وہیل مچھلیوں کو آزادی کا پروانہ مل گیا

1
ماہرین آبی حیات کے مطابق ایک مخصوص علاقے میں رکھے جانے کے باعث یہ وہیل مچھلیاں تناؤ محسوس کر رہی ہیں۔

2
معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان مچھلیوں کی فروخت روک دی تھی۔

3
ماہرین نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ قید میں رکھے جانے سے یہ وہیلز مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہی ہیں ۔

4
ماہرین کے مطابق ان مچھلیوں میں نومولود وہیلز بھی شامل ہیں جو اس چھوٹے سے جوہڑ میں محدود ہونے کے باعث ماں کے دودھ سے محروم ہیں۔