رسائی کے لنکس

ماسکو: جنگِ عظیم دوم کی فتح کی یاد میں سالانہ پریڈ

جنگِ عظیم دوم میں فتح کی یاد میں ماسکوکے ریڈ اسکوائر پر سالانہ پریڈ منقعد کی گئی۔ نو مئی 1945 کو روس نے نازی جرمنی کو جنگِ عظیم دوم میں شکست دی تھی۔ اس جنگ کو روس میں حب الوطنی کی عظیم جنگ بھی کہا جاتا ہے۔ سالانہ پریڈ کی تقریب سے روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے خطاب کیا جس میں انہوں نے یوکرین میں لڑائی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ روس اپنی خود مختاری کا دفاع کر رہا ہے۔ انہوں نے یوکرینی حکومت کو جرمن نازیوں سے تشبیہ دی اور کہا کہ مغرب بھول گیا ہے کہ نازیوں کو کس نے شکست دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ روس ایک پر امن مستقبل کا خواہاں ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ روس کا ہر شہری یوکرین میں جاری اسپیشل آپریشن میں حصہ لینے والے فوجیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ سالانہ پریڈ میں10 ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا جب کہ لگ بھگ 125 بھاری جنگی ہتھیاروں کی نمائش کی گئی جس میں توپ خانہ اور میزائل شامل تھے۔ پریڈ میں قازقستان کے صدر قاسم جومارت تکایوف، بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکاشینکو اور آرمینیا کے وزیرِ اعظم نکول پیشنین بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔


XS
SM
MD
LG