رسائی کے لنکس

’رونقِ کائنات‘ مستحق افراد کےفلاحی کام میں سرگرم عمل


غیر سرکاری تنظیم کی روحِ رواں، ڈاکٹر علینا کا کہنا ہے کہ ادارے کی طرف سے تمام خدمات بغیر کسی منافعے کے مستحق لوگوں کو فراہم کی جاتی ہیں

پاکستان میں غیر سرکاری تنظیموں (اِین جی اوز) کا کردار بہت اہم ہے، جہاں بہت سےمسائل کےباوجود، بےشمار اِین جی اوز اپنا کام بہت ہی احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہیں۔

’رونقِ کائنات‘ اِنہی میں سے ایک سرگرم تنظیم ہے، جو لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

اِس تنظیم کا آغاز 2007ء میں ہوا، اور اِس کا یہ مشن ابھی تک زور و شور سے جاری ہے۔

’رونق کائنات‘ کی روحِ رواں، ڈاکٹر علینا کا کہنا ہے کہ اُن کی تنظیم کی طرف سے تمام خدمات بغیر کسی منافعے کے مستحق لوگوں کو فراہم کی جاتی ہیں۔

پاکستان میں خسرے کی وبا پھیلنے کے بارے میں ڈاکٹر علینا کاکہنا تها کہ اِس کی ویکسین کے ساتھ ساتھ ماؤں کو اِس بات کی آگہی دینا بہت اہم ہے کہ وه اپنے بچوں میں خسرے کی علامات کوکس طرح جان سکتی ہیں اور اُن کی صحت کا دھیان کس طرح رکھ سکتی ہیں۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

صحت سب کے لیے: ڈاکٹر علینا سے بات چیت
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:21 0:00
XS
SM
MD
LG