سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جمعرات کو ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد اسپورٹس ارینا میں موجود تھی جہاں گولڈ برگ، رومن رینز، بروک لیسنر اور رینڈی آرٹن سمیت کئی نامور ریسلرز نے رِنگ میں اپنے داؤ پیچ کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر خواتین ریسلرز کے درمیان بھی مقابلے ہوئے۔
سعودی عرب میں مردوں اور خواتین کے ریسلنگ مقابلے

9
ڈریو مینٹائر تلوار لے کر رنگ میں اترے ہیں۔ تلوار دکھا کر رنگ میں اترنا ان کا انداز ہے۔

10
زاویئر ووڈ مداحوں کی داد سمیٹ رہے ہیں۔ ان کا مقابلہ فن بالر سے ہوا ہے۔

11
گولڈ برگ اور بوبی لیشلے کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ڈنڈے اور آہنی چین بھی چلی۔ بوبی نے ہاتھ پر لپٹی چین سے گولڈبرگ پر حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوئے جس کے بعد دونوں ریسلرز نے ڈنڈوں کا استعمال کیا۔

12
ایچ اور سیتھ رولنز جنگلے کے اندر مقابلہ کرتے ہوئے۔