پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے تمام میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تھے۔ جمعرات کو سیریز کا پہلا میچ کھیلا جانا تھا جس کے لیے تمام انتظامات مکمل تھے۔ میچ کے لیے محدود تماشائیوں کو ہی گراؤنڈ میں آنے کی اجازت دی گئی تھی جب کہ پچ بھی تیار تھی۔ لیکن میچ سے کچھ دیر پہلے کیویز بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر نہ صرف میچ بلکہ پاکستان کا دورہ ہی ختم کرنے کا اعلان کیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کیویز ٹیم کا انتظار کرتا رہ گیا

1
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جمعرات کو پہلا ون ڈے میچ کھیلا جانا تھا۔

2
گراؤنڈ آنے والے تماشائیوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

3
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی الرٹ کے باعث پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنا ممکن نہیں تھا۔

4
نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 برس بعد پاکستان کے دورے پر تھی اور پہلے میچ کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ بھی تیار تھی۔