خلیجی ممالک، امریکہ اور یورپ سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کا آغاز ہوچکا ہے۔ اتوار کو رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد کئی ممالک میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ سجاوٹ کا اہتمام کیا گیا اور پہلی نمازِ تراویخ بھی ادا کی گئی۔ مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے مسلمان اپنی علاقائی روایات کے مطابق اس مہینے کے لیے خصوصی پکوان بھی تیار کرتے ہیں۔
دنیا کے مختلف خطوں میں رمضان کا آغاز

1
عرب ممالک میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سڑکوں اور بازاروں پر چراغاں کیا جاتا ہے۔ عراق کے شہر بصرہ میں ایک سڑک پر لائٹس لگائی گئی ہیں۔

2
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ’ہیپی رمضان‘ کا بورڈ روشن کرکے مہینے کا آغاز کیا گیا۔

3
عرب دنیا میں رمضان کی آمد پر خاص طور پر تیار کیے گئے فانوس سے سجاوٹ کی جاتی ہے۔ جنگ زدہ غزہ سے بے گھر ہونے والا ایک فلسطینی رفح میں اپنے خیمے کے باہر فانوس لگا رہا ہے۔

4
یروشلم کے قدیم شہر میں ایک خاتون خصوصی رمضان فانوس فروخت کر رہی ہیں۔