دنیا بھر میں مسلمان ماہِ رمضان میں خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔ مختلف ممالک میں مقیم افراد اپنے خطے کی روایات کے مطابق اس مہینے کا استقبال کرتے ہیں۔ سحر میں روزے داروں کو نیند سے بیدار کرنے کے لیے کہیں صدائیں بلند ہوتی ہیں تو کہیں سڑکوں پر سحری اور افطاری کے لیے دسترخوان سجائے جاتے ہیں۔ اس ماہ مساجد میں خصوصی عبادات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان رمضان کیسے منا رہے ہیں؟ دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔
دنیا بھر میں رمضان کی بہاریں

9
پاکستان کے شہر لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔

10
فلسطین میں ایک طبلہ نواز سحری سے کچھ دیر پہلے شہریوں کو طبلہ بجا کر نیند سے بیدار کر رہا ہے۔

11
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں نمازی عبادت میں مصروف ہیں۔

12
فلسطین میں آتش بازی کے ذریعے رمضان کا استقبال کیا جا رہا ہے۔