کرونا وائرس کا شکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی اُن کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے امریکہ کے مختلف شہروں میں ریلیوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ اتوار کو ریاست کیلی فورنیا اور میری لینڈ میں بھی ٹرمپ کے حامیوں نے ریلیاں نکالیں اور اُن کے حق میں نعرے لگائے۔
صدر ٹرمپ کے حامیوں کی مختلف شہروں میں ریلیاں

5
صدر ٹرمپ کے حامی گاڑیوں کے قافلے کی شکل میں مختلف علاقوں کے چکر لگاتے رہے۔ اس موقع پر وہ صدر کے حق میں نعرے بھی لگاتے رہے۔

6
میری لینڈ کی ریلی میں شریک کچھ افراد نے صدر ٹرمپ اور اُن کی اہلیہ کی تصاویر اُٹھا رکھی ہیں۔

7
صدر ٹرمپ کے حامی منفرد انداز میں اُن کی حمایت کر رہے ہیں، ایک شخص نے صدر ٹرمپ کا ماسک اور امریکی پرچم تھام رکھا ہے۔