کراچی کی پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیور بھی مسافروں کی طرح کئی مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہیں جہاں ایک جانب ٹریفک جام جھیلنا پڑتا ہے، وہیں ان کا شکوہ ہے کہ سی این جی اور چنگ چی رکشوں کے باعث عوام نے بسوں میں سفر کرنا کم کردیا ہے۔ عام افراد اب چنگ چی کی سواری کو ترجیح دیتے ہیں جس سے بسوں کی کمائی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ساتھ ہی سی این جی کی بندش سے بھی ان بسوں کے ڈرائیوروں کو سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ کراچی کی اکثر سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں جن پر بسوں میں سفر ایک تکلیف دہ تجربہ ہوتا ہے۔
کراچی کی بسیں

1
ندیم پچھلے پندرہ برس سے بس اڈوں پر گاڑیاں صاف کررہاہے اور روز کے دو چار سو روپے کما لیتا ہے

2
ایک مسافر افضال کا کہنا ہے کہ بچپن سے بس کا سفر کررہا ہوں۔ مگر اب کراچی کی کئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کے باعث اتنی خراب ہوگئی ہیں کہ وہاں بسیں چل ہی نہیں پاتیں۔

3
بس ڈرائیوروں کا شکوہ ہے کہ سی این جی اور چنگ چی رکشوں کے باعث عوام نے بسوں میں سفر کرنا کم کردیا ہے

4
وحید عباس نامی بس ڈرائیور کا کہنا ہے رکشوں کی اتنی تعداد بڑھ گئی ہے کراچی کے روڈ پر اب رکشہ ہی رکشہ نظر آتے ہیں