امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیاپولیس میں پیر کو ایک سیاہ فام شخص کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ دو روز سے جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد چار پولیس اہلکار معطل کر دیے گئے ہیں جب کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
امریکہ: سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر ہنگامے

1
احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ریاست منی سوٹا کے مختلف شہروں تک پھیل گیا ہے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس، فلیش گرنیڈ اور ربڑ کی گولیاں بھی استعمال کیں۔

2
جھڑپوں کے دوران مشتعل مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر پینٹ پھینکا جب کہ پولیس اسٹیشنز پر بھی پتھراؤ کیا۔

3
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں پولیس اہلکار جارج فلوئیڈ کی گردن کو گھٹنے سے دبا رہا ہے جس پر وہ کراہتا ہے کہ میرا سانس گھٹ رہا ہے۔ مجھے قتل مت کرو۔ یہ واقعہ پیر کی شب پیش آیا۔

4
بعد ازاں مذکورہ شخص کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ دوران علاج ہی چل بسا۔