امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیاپولس میں پولیس حراست میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ تیسرے دن میں داخل ہو گیا ہے۔ مشتعل مظاہرین نے منیاپولس کے ایک پولیس اسٹیشن کو بھی نذر آتش کر دیا ہے جب کہ اسٹورز میں لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
میناپولس میں جلاؤ گھیراؤ، پولیس اسٹیشن نذر آتش

1
صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے نیشنل گارڈز کو طلب کر لیا گیا ہے جب کہ مظاہرین نے ایک پولیس اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی۔ لیکن مظاہروں کے پیشِ نظر تین روز قبل ہی یہ پولیس اسٹیشن خالی کر دیا گیا تھا۔

2
پیر کو سوشل میڈیا پر پولیس حراست میں جارج فلوئیڈ نامی سیاہ فام شخص کی ہلاکت ہوئی تھی جس کے بعد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے مزاحمت کی کوشش کی تھی۔

3
جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ منیاپولس سمیت دیگر کئی شہروں تک پھیل گیا ہے۔

4
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔