اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے 100 دن مکمل ہو گئے ہیں۔ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں جنگ بندی کی حمایت اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے ہوئے ہیں جب کہ اسرائیل کے شہر تل ابیب میں حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلیوں کے اہل خانہ نے بھی یرغمالوں کی بازیابی کے لیے مظاہرہ کیا ہے۔
اسرائیل حماس جنگ کے 100 دن، دنیا بھر میں مظاہرے

5
اٹلی کے دارالحکومت روم میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

6
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہزاروں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا اور جنگ بندی کے حق میں نعرے لگائے۔

7
لندن میں اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی رکوانے کے حق میں ’سیز فائر ناؤ‘ کے عنوان سے ریلی نکالی گئی۔

8
یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں مظاہرے میں شرکا نے فلسطینی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔