فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کر کے 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنالیا تھا جس میں بچے بھی شامل ہیں۔ امریکہ، فرانس سمیت مختلف ممالک میں ان یرغمالیوں کی رہائی کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ کہیں ٹیڈی بیئر کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر بچوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تو کہیں یرغمالیوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی ہیں۔
یرغمالی اسرائیلی بچوں کی رہائی کے لیے مختلف ممالک میں احتجاج

5
یروشلم میں ایک احتجاج کے دوران حماس کی جانب سے یرغمال بنائے جانے والوں کے نام کے پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔

6
تل ابیب میں ٹیڈی بیئرز کی آنکھوں پر کالی پٹی باندھ کر یرغمالی بچوں کی تصاویر لگائی گئیں۔

7
آسٹریلیا کی یہودی کمیونٹی نے یرغمالیوں کی یاد میں ایک اجتماع منعقد کیا۔

8
اس اجتماع میں یرغمالی بچوں کے پوسٹر کے ساتھ غبارے اور ٹیڈی بیئرز بھی رکھے گئے ہیں۔