امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانے کی وہاں منتقلی کے خلاف مسلمان ممالک کے رہنماؤں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال مزید سنگین ہوجائے گی۔ امریکہ کے اس فیصلے کے خلاف بیشتر مسلمان ملکوں میں احتجاج بھی ہوا ہے۔
تصاویر: یروشلم سے متعلق امریکی فیصلے پر مسلم ممالک میں غم و غصہ

5
امریکی فیصلے کے خلاف انڈونیشیا میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں جب کہ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متحد ہو کر اس معاملے پر آواز اٹھائیں۔

6
پاکستان میں دفاع پاکستان کونسل کے کارکنان نے امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف پشاور میں احتجاج کیا

7
ترکی کے شہر استنبول میں امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف مظاہرے کئے گئے

8
پاکستان کے شہر پشاور میں ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مذہبی سیاسی رہنما مولانا سمیع الحق نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 'برا آدمی' قرار دیا اور کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے سے فلسطینیوں کو دکھ پہنچا ہے۔