برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کے حامیوں نے اتوار کو حکومت مخالف احتجاج کرتے ہوئے کانگریس، سپریم کورٹ اور صدارتی محل پر دھاوا بول دیا۔ ہزاروں مظاہرین نے سرکاری عمارتوں کا گھیراؤ کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ مظاہرین نے نو منتخب صدر لویز اناسیو لولا ڈیسلوا سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ برازیل کے وزیرِ انصاف فلاویو ڈینو کے مطابق پولیس نے 200 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ برازیل کے صدر لویز اناسیو لولا ڈیسلوا نے اکتوبر میں بولسونارو کو صدارتی انتخابات میں شکست دے کر ایک بار پھر صدارت کا عہدہ حاصل کیا تھا لیکن بولسونارو کے حامیوں نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
برازیل میں نئی حکومت کے خلاف مظاہرے، سرکاری عمارتوں پر دھاوا

5
مظاہرین نے نو منتخب صدر لویز اناسیو لولا ڈیسلوا سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

6
برازیل کے صدر لویز اناسیو لولا ڈیسلوا نے اکتوبر 2022 میں بولسونارو کو صدارتی انتخابات میں شکست دی تھی۔

7
صدر لویز اناسیو لولا ڈیسلوا نے چند روز قبل ہی صدارت کا حلف اٹھایا ہے۔

8
ہزاروں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی۔