کراچی سمیت ملک کے تمام شہروں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی کوشش کی جا رہی ہے چونکہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر اور تجارتی حب ہے۔ یہاں سیکڑوں گنجان آباد علاقے اور کچی بستیاں ہیں لہذا یہاں بچاؤ کی کوششوں میں ہر دن تیزی نظر آ رہی ہے۔
کرونا وائرس سے بچاؤ کی کوششیں

1
شہر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈرائیو تھرو اسکریننگ اینڈ ٹیسٹنگ کی سہولت کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان مراکز پر موجود طبی عملہ سڑک سے گزرنے والے مسافروں کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کرتا ہے۔

2
ڈرائیو تھرو اسکریننگ اینڈ ٹیسٹنگ کرنے والے عملے کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے لباس فراہم کیے گئے ہیں۔

3
کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پیٹرول پمپس اور سڑکوں سے گزرنے والی کاروں پر بھی حفاظتی اسپرے کیا جا رہا ہے تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

4
مستحق افراد کو کھانا فراہم کرنے کے لیے حفاظتی طریقے کے مطابق پیک کیا جاتا ہے۔